اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراق میں ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی اور شدت پسند عزت ابراہیم الدوری ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے۔72 سالہ عزت ابراہیم الدوری ایک مذہبی شدت پسند گروپ کی قیادت کرتے تھے اور اس گروہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے حالیہ عروج میں اس کا اہم کردار ہے۔عزت ابراہیم الدوری سابق صدر صدام حسین کے نائب تھے، صدام حسین سنہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ بعد میں وہ پکڑے گئے اور سنہ 2006 میں انھیں پھانسی دے دی گئی تھی۔عزت ابراہیم الدوری کا شمار صدام حسین کی بعث پارٹی کے ان اہم ترین ارکان میں ہوتا تھا جو صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔عزت ابراہیم الدوری امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ اس سے پہلے عزت ابراہیم الدوری کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کے بعد اطلاعات مل رہی تھیں تاہم نامہ نگاروں کے مطابق ان کی ہلاکت کی حالیہ اطلاعات سب سے زیادہ مصدقہ ہیں۔حالیہ مہینوں میں عراقی فوجوں نے امریکی فضائی حملوں کی معاونت میں وسیع پیمانے پر علاقے دولتِ اسلامیہ اور اس کے اتحادیوں کے قبضے سے چھڑوائے ہیں۔تاہم عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل سمیت ملک کے شمالی اور مغربی حصوں پر سب بھی دولتِ اسلامیہ کا قبضہ قائم ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































