جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

عراق میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں بم دھماکے، 49افراد ہلاک

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد اور دیگر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میںہلاکتوں کی تعداد 49ہوگئی  درجنوں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم گروپس کی جانب سے حملوں میں عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ بغداد کے علاقے حبیبہ میں ایک کار میں ہوا جس سے 20 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد دھوئیں کے گھرے بادل دیکھے گئے اور 11 کاروں کو آگ لگ گئی ¾واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واقعے سے آدھا گھنٹہ قبل دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے امل میں ایک کار میں دھماکہ ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ادھر ضلع نیو بغداد کے جنوب مشرقی علاقے کی ایک تجارتی شاہراہ پر ہونے والے بم دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب دورا میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 خریدار ہلاک اور ایک کیفے پر ہونے والے علیحدہ بم دھماکے میں بھی 3 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق بغداد کے جنوبی علاقے صحوا میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں دو سیکیورٹی افسر ہلاک ہو ئے۔

مزید پڑھئے:دنیا کے 5 کروڑ 80 لاکھ بچے تاحال اسکول سے محروم ہیں، یونیسکو

امریکی حکومت کے ترجمان نے دھماکوں کے نتیجے میں امریکی قونصلیٹ کے کسی ملازم یا افسر کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…