نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرزمین پر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے برداشت نہیں کیے جا سکتے جب کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانون اپنا کام کرے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے بعد کانگریس نے بھی مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی سے جموں کشمیر میں وسط مدتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے جب کہ کانگریس رہنما شام لال شرما نے کہا ہے کہ حکومت نے مسرت عالم کو رہا کر کے غلطی کی جس نے رہائی کے بعد پاکستان پرچم لہرایا اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔