جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کے وظائف روک لئے

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) مقبوضہ وادی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بھارتی حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ ایک طرف مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جا رہی ہے تو دوسری جانب کشمیری طلبہ کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ مسلمان دشمنی میں پیش پیش مودی سرکار نے کشمیری طلبہ کے وظائف روک لئے ہیں۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے کئی نجی کالجز نے 13 کشمیری طلبہ کو امتحان دینے روک دیا ہے۔ یہ طلبہ سرکاری وظیفے پر دو دو سمسٹر پاس کر چکے ہیں لیکن تیسرے سمسٹر کیلئے ان کا مودی سرکار نے روک لیا ہے۔ روہتک انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے بھارتی محکمہ ہیومن ریسوس نے کشمیری طلبہ کے سکالرشپس جاری نہیں کئے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کشمیری طلبہ سے نارواسلوک کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے پاکستان سے محبت کے جرم نہ صرف کشمیری طلبہ کو یونیورسٹیوں سے نکالا گیا بلکہ ان پر غداری کے مقدمے بھی درج کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…