واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا نے عام ڈرونز کے بعد اب ایک ساتھ حملہ کرنے والے ڈرونز کی تیاری شروع کردی ہے جنہیں ایک توپ کی مدد سے چلایا جاسکے گا۔امریکا کی جانب سے”لوکسٹ“ یا ”ٹڈی دل“ نامی ان ڈرونز میں ایک دوسرے سے علیحدہ اڑنے اور اکٹھے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہوگی، یہ جدید ڈرونز جب فضا میں ہوں گے تو اپنے پر لپیٹ کر ایک فارمیشن میں پرواز کرسکیں گے اور چھوٹے ہونے کے باعث ان ڈرونز کو طیارے،بحری جہاز یا گاڑی سے بھی چلایا جاسکے گا۔نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کے مشنز کو ری پروگرام کیا جاسکے گا تاہم ہر مشن کی نگرانی انسان ہی کریں گے جب کہ امریکی بحریہ آئندہ سال ان ڈرونز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
۔