ماسکو (این این آئی)روس کے صدرولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایران کو فروخت کیے گئے ”ایس 300“ میزائلوں سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہی۔ر وسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاھو سے بات کرتے ہوئے انہیں ایران کو فروخت کیے گئے میزائلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ ماسکو کے میزائل صہیونی ریاست کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ صدر پوتن نے کہاکہ ایران کو ”ایس 300“ میزائلوں کی فروخت کوئی غیرمعمولی دفاعی ڈیل نہیں۔ اس ڈیل کے اسرائیل پر کسی قسم کے منفی آثرات مرتب نہیں ہونگے