جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حوثیوں کی شورش کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے،احمد العسیری

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں کی شورش پسندی کے پیچھے ایران کا ہاتھ کارفرما ہے، ایران ہی نے شیعہ ملیشیائیں قائم کیں اور انھیں اسلحہ مہیا کیا ہے۔احمد العسیری صحافیوں کو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن فیصلہ کن طوفان کے بارے میں معمول کی بریفنگ دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اتحاد کے تحت چلنے والے بحری جہازوں نے یمن میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کسی کوشش کا سراغ نہیں لگایا ہے اور اس وقت یمن کی ساحلی اور فضائی حدود ان کے کنٹرول میں ہیں۔ اتحادی طیاروں نے یمن کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں کی مزاحمت کرنے والے مقامی گروپوں کے لیے فوجی اور طبی امدادی سامان بھی گرایا انھوں نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی برّی فوج نے یمن کے ساتھ سرحدی علاقے میں حوثی جنگجوو¿ں کے خلاف کارروائی کی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…