جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب ہمسایہ ملک کینیا کے شمال مشرقی علاقوں میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے ¾ بی بی سی

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب ہمسایہ ملک کینیا کے شمال مشرقی علاقوں میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔بی بی سی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صرف ایک قصبے میں پولیس کے پاس 26 افراد کے لاپتہ ہونے کی درخواستیں اس خدشے کے ساتھ آئی ہیں کہ وہ شدت پسندوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔الشباب نے دو ہفتے قبل کینیا میں ایک یونیورسٹی پر حملہ کر کے 150 افراد کو ہلاک کر دیا تھاگریسا میں ہونے والا یہ حملہ کینیا کی تاریخ میں شدت پسندوں کا مہلک ترین حملہ تھا اور ان حملہ آوروں میں سے ایک کینیا کا ہی شہری تھا الشباب کی جانب سے کینیا میں شدت پسندوں کی بھرتی کو مشرقی افریقہ میں القاعدہ کی اس اتحادی تنظیم کی حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔بی بی سی کو اسیولو نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے بہت سے ایسے نوجوانوں کا پتہ چلا ہے جو غائب ہوئے اور پھر انھوں نے اپنے اہلِ خانہ کو فون پر بتایا کہ وہ الشباب کا حصہ بن چکے ہیں ان غائب شدہ افراد میں سے نصف کے قریب کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں لکھوائی گئی تھی۔اسیولو کے علاوہ کینیا کے دیگر علاقوں سے بھی ایسی ہی اطلاعات ملی ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…