جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

کینیڈابھارت کو28کروڑڈالرکااسلحہ فراہم کرے گا،معاہدہ طے پاگیا

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈا بھارت کو 28 کروڑ ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، اس بات کا اعلان اوٹاوا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا ، معاہدے کے تحت کینیڈا آئندہ 5برسوں کے دوران بھارت کے ایٹمی ری ایکٹرز کے لیے یورینیم ایندھن فراہم کرے گا ، اس سلسلے میں کینیڈا کے ادارے ’کیمکو کارپوریشن‘ کے ساتھ 28 کروڑ ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے پاگیا ہے ، اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یورینیم معاہدے سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں اور گزشتہ 42 سال کے دوران کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے، اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں وزرائے اعظم کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق دونوں ممالک یورینیم سپلائی ڈیل پر رضامند ہوگئے ہیں، کینیڈا کی کامیکو کارپوریشن اگلے5 سال تک بھارتی ری ایکٹرز کیلیے لاکھوں ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گی۔یورینیم کی فراہمی اسی سال شروع ہو جائیگی، بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ 35 کروڑ ڈالر کے معاہدہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد اور بھروسہ کس بلندی پر گیا ہے۔ مودی نے اعلان کیا کہ کینیڈینز کو آن لائن ویزہ جاری کردیا جایا کریگا اور ویزہ 10 سال کے لئے ہو گا،جی 20 میں بھی ہماری پارٹنرشپ جاری رہے گی۔ کینیڈا ہمارا قدرتی اتحادی ہے، کینیڈا کا درد ہمارا درد ہے جب کینیڈا میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا تو ہم نے بہت تکلیف محسوس کی تھی، کینیڈا زندگی کے ہر شعبے میں ہمارا پارٹنربن سکتا ہے



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…