اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے بچنے کیلئے 800 افراد نے اسلام قبول کرلیا

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیشن کے ضلع رام پور میں بلدیہ کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کی کارروائی سے بچنے کے لئے دلتوں کے بالیمکی سماج کے 800افراد نے اسلام قبول کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اپنے مکان بچانے کے لیے دھرنا اور مظاہرہ کیا اور پھر انہوں نے ٹوپی پہن کر علامتی طور پر اسلام قبول کیا۔ ایک ہفتہ قبل رام پور بلدیہ نے توپ خانہ روڈ پر واقع بالمیکی بستی کے پچاس سے زیادہ مکانوں کو ناجائز قبضہ قرار دے کر انہیں گرانے کے لیے نشان زدہ کیا تھا۔ بالمیکیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مذہب کی تبدیلی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، بالیمکی سماج کے مکینوں نے احتجاج کا نیا طریقہ اپنایا اور تبدیلی مذہب کا اعلان کردیا۔مفتی اعظم خان نے میڈیا کو بتایا کہ مکینوں کے اسلام قبول کرنے کا اقدام ان کو کسی قسم کی مدد نہیں کرے گا۔ بالیمکی لوگوں نے اپنے طور پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر کوئی مسلمان مذہبی رہنما موجود نہیں تھا۔ پوری بستی کو پولیس نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، تاہم امروہا کے ایک مفتی نے ان کی تبدیلی مذہب کی حمایت کی اور انہیں علامتی ٹوپیاں پہنا کر مسلمان قرار دیا اور کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…