نیو یارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے جمال نے خلیجی ممالک کی حمایت ختم ہونے کے بعد استعفی دیا۔ مراکو کے سفیر جمال کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے 2012 میں یمن کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے جمال نے عرب ملکوں کی حمایت نہ ملنے پر استعفی دینے کا اشارہ دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے مطابق جمال کی جگہ لینے والوں میں موریطانیہ کے سفیر اسماعیل شیخ احمد مضبوط امیدوار ہیں۔