جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بحرین حکومت حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملو ث ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت پر حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار برس قبل حکومت مخالف مظاہروں کے بعد شروع ہونے والا اصلاحات کا عمل ان خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم نے یہ بات اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے،79 صفحات کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں حکومت مخالف آوازوں کو شدید کریک ڈاو¿ن کا سامنا ہے۔ایمنسٹی کے مطابق جہاں بحرینی دارالحکومت میں مظاہروں پر پابندیاں عام ہیں وہیں حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے کارکنوں کو مسلسل پابندِ سلاسل کیا جا رہا ہے جہاں انھیں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بحرین میں فروری 2011 میں ملک کے حکمران سنّی خاندان کے خلاف اکثریتی شیعہ آبادی کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور یہ مظاہرین مزید سیاسی حقوق دیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔بحرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوج کی مدد سے ان مظاہروں کو کچل دیا تھا تاہم اس کے باوجود حکومت کے خلاف بےچینی ختم نہیں ہوئی تھی۔اس حکومت مخالف تحریک کی تحقیقات کے بعد ملک کے سیاسی نظام کی ’اوور ہالنگ‘ اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے بدسلوکی کے معاملات کی تحقیقات کی سفارشات سامنے آئی تھیں۔ان سفارشات کی روشنی میں بحرینی حکام نے کچھ اصلاحات کی ہیں اور وزارتِ داخلہ میں محتسب کا عہدہ بھی تخلیق کیا ہے جس کا کام پولیس کی بدسلوکی کی شکایات سننا ہے۔تاہم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں۔مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید بومیدوہ نے کہا ہے کہ ’بحرینی حکام کی جانب سے دنیا کو دکھائی جانے والی ترقی اور اصلاح پسند مملکت کی شبیہ کے پیچھے ایک بدنما سچ پوشیدہ ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’حکومت مخالف تحریک کے آغاز کے چار سال بعد، بحرین میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال، عوام سے بدسلوکی اور ان پر دباو¿ ڈالنے کا عمل عام ہے۔بحرینی حکام کی جانب سے اس رپورٹ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ایمنسٹی کی رپورٹ میں گذشتہ برس کے دوران پولیس کی جانب سے بدسلوکی کے کئی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں نامعلوم بحرینی باشندوں کے یہ دعوے بھی ہیں کہ انھیں پرندوں کو نشانہ بنانے والے چھرّوں اور آنسو گیس کے شیلز مارے گئے۔اس رپورٹ کے مرکزی محقق سعید حدیدی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایمنسٹی کو بحرین میں گذشتہ برس مئی اور پھر رواں برس جنوری کے بعد تحقیقات کی اجازت دی گئی۔ان کے مطابق اگرچہ یہ دونوں دورے پانچ دن پر محیط تھے لیکن اس دوران انھیں حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ حکومت مخالف کارکنوں تک بھی رسائی دی گئی۔رپورٹ میں ایمنسٹی نے بحرینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عدلیہ میں اصلاحات کرے اور ’قانونی طور پر اظہارِ رائے کی آزادی کا حق استعمال کرنے والوں اور پرامن اجتماعات کرنے والوں کو‘ جیلوں سے رہا کرے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…