اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرو میں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ہے۔ پہاڑ سے نکلنے والی راکھ کو 3000میٹر بلندی تک فضا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جنوبی پیرو کے ”ابیناس“ آتش فشاں پہاڑ سے بھاری مقدار میں راکھ کا اخراج ہو رہا ہے۔ جس کے باعث فضا میں 3500میٹر کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ ماہرین نے دھماکوں کے ساتھ پہاڑ سے چٹان اور مٹی کے تودے گرنے کو زلزلے یا کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ماہرین نے قریبی علاقے کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے ماسک اور چشمے کا استعمال کریں۔
مزید پڑھئے:چیئر مین سینٹ کس پارٹی کا۔۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔