جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی چھ سیاسی جماعتوں نے نئی جماعت ’جنتا خاندان‘ بنا لی

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی چھ سیاسی جماعتوں نے ایک جماعت ’جنتا خاندان‘ میں ضم ہوکر ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔’جنتا خاندان‘ کے نام سے معروف ان سیاسی جماعتوں کے انظمام کا اعلان دہلی میں سرکردہ سیاسی رہنما شرد یادو نیکیا ہے۔شرد یادو نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اس نئی جماعت کیصدر ملائم سنگھ یادو ہوں گے۔جن چھ سیاسی جماعتوں نے آپس میں ملک کر ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے ان میں جنتا دل (یو)، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، انڈین نیشنل لوک دل، جنتا دل (سیکولر) اورسماج وادی جنتا پارٹی شامل ہیں۔یہ تمام جماعتیں اور اس کے تمام سربراہان ایک زمانے میں اس ’جنتا دل‘ کا حصہ تھے جو سنہ 1988 میں وجود میں آیا تھا۔ اسی مناسبت سے اسے ’جنتا خاندان‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سنہ 1988 میں جنتا دل کانگریس کے خلاف وجود میں آیا تھا اور تب اسے بی جے پی کا ساتھ ملا تھا۔ لیکن اس وقت جنتا خاندان کے اس اتحاد کی تمام کوششیں بی جے پی کے خلاف ہیں اور اسے کانگریس کا ساتھ ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جہاں بھارتی سیاست کا ایک دور مکمل ہوا تو ایک نئے دور کا آغاز بھی ہورہا ہے۔وشوناتھ ترتاپ سنگھ نے کرپشن کے خلاف ملک میں مہم چلائیجس کو عوام کی اچھی حمایت ملی تھی۔ پھر انہیں کی کوششوں سے سنہ 1988 میں بنگلور میں جنتا دل کے نام سے نئی جماعت تشکیل پائی تھی

مزید پڑھئے:واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اتر گیا

سنہ 1987 میں راجیو گاندھی کی حکومت میں وزیر رہنے والیکانگریس کے رہنما وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے بوفورس توپ سودے میں ہوئی مبینہ بدعنوانی کے سوال پر بغاوت کر دی تھی۔وشوناتھ ترتاپ سنگھ نے کرپشن کے خلاف ملک میں مہم چلائیجس کو عوام کی اچھی حمایت ملی تھی۔ پھر انہیں کی کوششوں سے سنہ 1988 میں بنگلور میں جنتا دل کے نام سے نئی جماعت تشکیل پائی تھی۔سنہ 1989 کے عام انتخابات میں کانگریس کے بعد جنتا دل سبسے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ اور کانگریس کے حکومت بنانے سیانکار کرنے کے بعد بی جے پی، بائیں بازو اور علاقائی جماعتوں نے ملکر نئی حکومت تشکیل دی جس کے وزیراعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ بنے تھے۔لیکن جنتا دل کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی پارٹی میں رساکشی شروع ہوگئی اور پھر بکھرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تو اس کے کئی علاقائی رہنماؤں نے اپنی اپنی مناسبت سے اپنی ریاستوں میں نئی پارٹیاں بنا لیں۔اکتوبر سنہ 1990 میں وشوناتھ پرتاپ سنگھ حکومت سے بی جیپی نے حمایت واپس لے لی اور جب حکومت گر گئی تو چندرشیکھر نے جنتا دل کے تقریباً 60 ارکان پارلیمان کو ساتھ لے کرسماج وادی جنتا پارٹی بنائی اور کانگریس کی حمایت سے وزیراعظم بھی بن گئے۔
پھر سنہ 1992 میں چندرشیکھر کی قیادت والی سماج وادیجنتا پارٹی سے ٹوٹ کر ملائم سنگھ یادو نے اپنی قیادت میں سماج وادی پارٹی بنائی۔
سنہ 1994 میں نتیش کمار اور دوسرے لیڈروں نے لالو پرساد یادوکی مخالفت کرتے ہوئے سمتا پارٹی تشکیل دی۔ لالو پرساد یادو اس وقت کے جنتا دل کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ تھے۔اس پس منظر میں لالو پرساد نے 5 جولائی سنہ 1997 کو ’راشٹریہ جنتا دل‘ کے نام سے اپنی پارٹی تشکیل دی۔سنہ 1999 میں سابق وزیراعظم دیو گوڑا کی قیادت میں جنتادل سیکولر کے نام سے ایک الگ پارٹی بنائی گئی۔اس وقت شرد یادوجنتا دل کے صدر تھے۔ بعد میں شرد یادو کی قیادت میں ہی جنتادل یونائیٹڈ یعنی جے ڈی یو وجود میں آیا۔اب ان تمام جماعتوں اور ان کے سیاسی رہنماؤں نے بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس نئے اتحاد کی رہنمائملائم سنگھ یادو کریں گے لیکن کئی برسوں کے بعد ملائم سنگھ یادو، لالو پرساد یادو، نتیش کمار، دیو گوڑا، شرد یا دو، اجیت سنگھ اور شرد یادو جیسے بڑے سیاسی لیڈر ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے۔ان کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں فرقہ پرستی کی سیاست کر رہی ہے اور اس سے ملک کو بچانے کے لیے سیکولر جماعتوں کا ایک ساتھ آنا ضرفری ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…