اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اپنے چھ نومولود بچوں کو قتل کرنیوالی نشئی ماں کو عمر قید کی سزا

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے چھ نومولود بچوں کو قتل کرنے اوران کی لاشوں کو گیراج میں چھپانے والی نشئی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی سماعت پر نہایت رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ایک پراسکیوٹر نے اس قتل کو ہولناک قراردیا۔ایک رپورٹ کے مطابق قاتل ماں میگن ہنٹس مین نے چھ بچوں کو قتل کیا جبکہ ساتواں بچہ مردہ پیدا ہوا ۔خاتون نے بتایا کہ وہ نشے کی بہت زیادہ عادی تھی اور بچوں کو سنبھالنے سے قاصر تھی جس کی وجہ سے وہ پیدا ہونے والے بچوں کو گلہ گھونٹ کر ہلا کرتی رہی اور انہیں گیراج میں دفن کرتی رہی۔بتایاگیا ہے کہ پولیس کو بچوں کی لاشیں ملیں تو وہ کپڑوںمیں لپٹی ہوئی تھیں جنہیں پلاسٹک کے لفافوں میں بند کرکے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔وہ ایسا کرنے کے بعد گھر سے نکل جاتی اور لاشوں کو گلنے سڑنے کے لیے چھوڑ دیتی ۔اس نے کئی بار لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے سوچا لیکن وہ اس پر عمل کرنے کا طریقہ نہ تلاش کرسکی ۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے اپنے حمل ، پیدائش اور بچو ں کے قتل کو خاندان اور دوستوں سے کیسے چھپایا ۔

مزید پڑھئے:سمندروں میں گم ایٹم بموں سے دنیا کو خطرہ

پراسیکیوٹرنے قاتل ماں کو حیران کن اور ناقابل یقین حد تک سنگ دل قرار دیا جس نے بڑی بے رحمی کے ساتھ اپنے ہی بچوں کو قتل کیا۔خاتون کو جب سزا سنائی گئی تو کمرہ عدالت میں اس کے اہل خاندان کے بین اور سسکیاں گو نج رہی تھیں۔ خاتون کے تین بچے زندہ ہیں جن کو اس نے اس لیے قتل نہیں کیا کیونکہ اس کے گھروالوں کو ان کے حمل کا پتہ چل چکا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…