سری نگر،اسلام آباد(نیوزڈیسک ،رئیس احمدخان سے) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جب کہ اس دوران کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم بھی لہرادیا۔کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی سری نگر آمد پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر گزشتہ روز رہائی پانے والے کشمیری رہنما مسرت عالم کی قیادت میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی جس میں پرجوش کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور اس دوران وادی بھارت مردہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھی جب کہ ریلی کے دوران سری نگر میں پاکستان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں کیونکہ یہ علاقہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، مسئلہ کشمیر صرف پاک بھارت تنازع نہیں بلکہ سہ فریقی مسئلہ ہے۔ادھرآزادکشمیرمیں بھی سری نگرمیں ہونے والی ریلی کوبہت سراہاگیااورآزادکشمیرکے مختلف جماعتوں نے رہنماﺅں نے اس کابات کااعادہ کیاکہ کشمیروں کوان کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراددادوں کے مطابق دیاجائے ۔آزادکشمیرکے رہنماﺅں کاکہناتھاکہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ نہیں ہے اورنریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنابندکریں۔
مزید پڑھئے:سلویسٹر مشرقی باپ ثابت ہوئے، بیٹیوں کو ڈیٹنگ سے روک دیا