طرابلس(نیوز ڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 144 کو ریسکیو کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل سے 550 مسافروں کے لے کر جانے والی مسافر کشتی 24 گھنٹے کے اندر ہی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے جب کہ 144 مسافروں کو ریسکیو کرتے ہوئے اٹلی پہنچایا دیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ابتدائی طور پر 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔