لندن،(نیوزڈیسک) دستاویزات شائع کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے سونی پکچرز کی چوری شدہ ہزاروں دستاویزات جاری کر دی ہیں۔ گزشتہ برس ہیکروں نے حملہ کرتے ہوئے ہالی ووڈ کی اس اسٹوڈیوز کمپنی کی ہزاروں دستاویزات اور ای میلز چوری کر لی تھیں۔ یہ دستاویزات اس بین الاقوامی کمپنی کے اندرونی کام کاج کے بارے میں ایک نایاب جھلک فراہم کرتی ہیں۔ سونی پکچرز کی طرف سے وکی لیکس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔