اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں کے یتیم طلباءمیں تعلیمی سال 2015-16ءکے لئے 12333سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یتیم پاکستانی طلباءمیں سکول بیگز کی تقسیم کا پروگرام سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا جن کی براہ راست نگرانی نائب ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرداخلہ کررہے ہیں۔ 80 ہزار سعودی ریال مالیت کے 12333سکول بیگز پاکستانی کے زلزلہ زدہ علاقوں کے یتیم اور بے سہارا طلباءمیں تقسیم کیے گئے ان بیگوں میں طلباءکی ضرورت کا تمام سامان موجود ہے۔