منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران مختلف حادثات ،120 افراد ہلاک

datetime 14  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں نئے قمری سال کے آغاز پر ”سونگا کرن “ کے تہوار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، 3 روزہ تہوار کے آغاز پر ملک بھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 120 افراد ہلاک جب کہ 12سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حد سے زیادہ تیز رفتاری اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ بنی ہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سونگا کرن کا تہوار ”واٹر فیسٹیول“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس میں مقامی لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…