جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

روس کا ایران کو جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ، امریکہ کے تحفظات

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روس نے ایران کو جدید ترین میزائل نظام فراہم کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے ماسکو کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے سنہ دو ہزار دس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد کی پابندیوں کے تحت روس نے ایران کو ایس 300 میزائلیوں کی فراہمی روک دی تھی۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے فون پر بات کی اور اس ایشو پر بات کی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے جان کیری کی اپنے روسی ہم منصب سے فون پر بات کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں روس جیسے ممالک کے ساتھ رابطے اور رضا مندی کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔تاہم امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے روس کے اس قدم پر کہا کہ اس بارے کو باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔روس کے صدر نے ایران اور پانچ مغربی طاقتوں کے درمیان اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایران کو ایس 300 میزائلوں کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران اور روس کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔ایران کو روسی ساخت کے ان جدید ترین میزائلوں کی فروخت کے معاہدے پر اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔اسرائیل اور امریکہ کا خیال تھا کہ یہ میزائل حاصل کرنے سے ایران کو اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ میں بہت مدد ملے گی اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے ان میزائلوں سے اس کا دفاع بہت مضبوط ہو جائے گا۔ان میزائلوں کی فروخت کے معاہدے کی منسوخی کے بعد ایران نے اربوں ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے روس نے میزائلوں کی فروخت کے معاہدے کو رضاکارانہ طور پر روک دیا تھا۔روس کی وزارتِ دفاع نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے کہا ہے کہ روس ان میزائلوں کی فروخت کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ایران کے نائب وزیر دفاع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے ان میزائلوں کی فروخت سے روس اور ایران کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…