اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی اپوزیشن لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے اقتصادی مینی فیسٹو جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ ان کی جماعت ٹیکس سے بچنے والوں کے گردگھیرا تنگ کرےگی۔۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈملی بینڈ نے اقتصادی منشورمانچسٹرمیں ووٹرزکے سامنے پیش کردیا ہے۔7 مئی کوانتخابات میں وزیراعظم منتخب ہونےکی صورت میں انہوں نے ورکنگ کلاس کومضبوط بنانےکی بات کی۔بعض سروے کے مطابق کنزرویٹواقتصادی پالیسیاں زیادہ مقبول ہیں تاہم لیبرپارٹی کاخیال ہےکہ عام آدمی پر بوجھ ڈال کرامیروں اور بڑی کارپوریشنز کو غیرمصنفانہ اندازسے سہولتیں دی جاتی ہیں۔ اوراب نظام کوشفاف بنایاجائےگا۔ کنزرویٹوزکہتے ہیںکہ لیبرپارٹی کا1997ئ سے 2010ئ کادوراقتصادی ابتری کادورتھاجس میں 2008ئ کااقتصادی بحران بھی آیا۔