اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا گیا۔بچپن سے آنکھوں میں بادلوں کے ساتھ پروازکرنے کا خوب سجائے نیلوفر رحمانی افغان فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں۔ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو پوار کرنے میں مصروف عمل نڈر اور باہمت نیلوفر کو گزشتہ ہفتے امریکا میں دنیا کی جرات مند خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے آئی دیگر نو خواتین کو بھی یہ اعزاز دیا گیا۔
مزید پڑھئے:عزم و ہمت کی داستان۔۔۔بھارت کی پہلی خاتون پائلٹ سارہ حمید