ریاض (نیوزڈیسک )یمنی وزیر اعظم خالد بحاح نے آج سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم یمنی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں یمن کے نائب صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر یمن کے صدر منصور ہادی بھی موجود تھے۔ منصور ہادی نے گزشتہ روز بحاح کو اپنا نائب نامزد کیا تھا۔ یمن کے ہمسایہ خلیجی ممالک کی طرف سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ادھر حوثی باغیوں نے خالد بحاح کی بطور نائب صدر تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فیصلے ملک کے اندر رہتے ہوئے جامع مذاکرات اور مشاورت کے نتیجے میں ہونے چاہییں۔ حوثی باغی اس تنازعے کے خاتمے کے لیے صدارتی کونسل قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے جاری مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں ملکی منصور ہادی ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔