دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے لیکن متحدہ عرب امارات اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس ملک میں اس کے اپنے شہریوں سے زیادہ پاکستانی شہری رہتے ہیں۔
”بی کیو“ میگزین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں میں سے صرف 11 فیصد اماراتی ہیں جبکہ باقی89 فیصد کا تعلق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے ہے اور ان میں سے تقریباً 50 فیصدکا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اماراتی شہریوں اور نمایاں ترین دیگر ممالک کے شہریوں کی تعداد کچھ یوں ہیں۔
٭ پاکستان: تقریباً 12 لاکھ (12.53%)
٭ یو اے ای: تقریباً 10 لاکھ 85 ہزار (11.32%)
٭ بنگلہ دیش: تقریباً 7 لاکھ (7.31%)
٭ فلپائن: تقریباً سوا 5 لاکھ (5.5%)
٭ چین: تقریباً 2 لاکھ (2.09%)
ان ممالک کے علاوہ دیگر درجنوں ممالک کے شہری بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور ان میں برطانیہ کے ایک لاکھ 20 ہزار، امریکا کے 50 ہزار، کینیڈا کے 40 ہزار اور فرانس کے 25 ہزار شہری بھی شامل ہیں۔”بی کیو“ میگزین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں یا بعض دیگر ذرائع سے اکٹھے کئے گئے ہیں۔