ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد روس ایران کواپنے دفاع کیلئے ایس 300میزائل دے گا۔تفصیلات کے مطابق ایران کی طرف سے مغربی طاقتوں سے جو ہری توانائی کے معاہدے پر رضامندی کے بعد روسی صدر پیوٹن نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پابندیاں اٹھانے کے بعد روس ایران کو تیل کے بدلے میں تعمیراتی سامان اور اناج دے گاجبکہ روس نے ایران کو اینٹی میزائل سسٹم ایس 300بھی دینے کی حامی بھر لی ہے۔یاد رہے کہ ایران اور روس کے درمیان اینٹی میزائل سسٹم کا معاہدہ 2010میں مغربی طاقتوں کے روس پر دباو کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔