جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

دفاعی بجٹ میں اضافہ، سعودی عرب پہلی پوزیشن پرآگیا

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم (نیوزڈیسک)تحقیقاتی ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جنگ سعودی عرب کے فوجی اخراجات میں اضافے کا سبب ہے۔عالمی سطح پر فوجی اخراجات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014 میں اگر چہ امریکہ کے فوجی اخراجات میں کمی آئی لیکن روس، چین اور سعودی عرب کے اخراجات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات میں 17 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے بحران کی وجہ سے روس کے فوجی اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال یہ 20 فی صد سے زیادہ رہا اور رواں سال اس میں مزید اضافے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہرچند کہ گذشتہ سال عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں کمی آئی ہے تاہم مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے حالات مختلف ممالک کے دفاعی بجٹ پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گذشتہ سال فوجی اخراجات صفر اعشاریہ چار فی صد کی کمی کے ساتھ یہ 18 کھرب ڈالر رہے۔سیپری کے مطابق روس کے فوجی اخراجات میں اضافے کا سبب بطور خاص یوکرین جنگ ہے امریکہ کے بجٹ میں چھ اعشاریہ پانچ فی صد کی کمی ہوئی ہے لیکن چین، روسی اور سعودی عرب نے کثیر تعداد میں اسلحے خریدے ہیں جس سے ان کے اخراجات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔چین میں 7۔9 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے پانچ مغربی یورپی ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور سپین نے اپنے بجٹ میں کٹوتی کی ہے اور رواں سال اس میں مزید کمی کی امید کی جا رہی ہے۔
اسی طرح لاطینی امریکی ممالک میں میکسیکو کے فوجی اخراجات میں 11 فی صد کا اضافہ دیکھا کیا گیا ہے جبکہ برازیل میں اس میں کمی آئی ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ کی اپنی ایک رپورٹ میں سیپری نے کہا تھا کہ بھارت گذشتہ سال ایک بار پھر سب سے زیادہ ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا خریدار ثابت ہوا۔اس میں کہاگیاتھا کہ بھارت کی فوجی سازوسامان کی درآمدات اس کے پڑوسی ممالک چین اور پاکستان کی درآمدات سے تین گنا زیادہ رہے۔ تاہم سالانہ فہرست میں بھارت نویں سے ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے۔اس فہرست میں کل 15 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…