بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیلجیم کی سب سے بڑی ہیرا مارکیٹ پر بھارتی تاجروں کا غلبہ‎

datetime 12  اپریل‬‮  2015 |

اینٹورپ (  نیوز ڈیسک )بیلجیم میں اینٹورپ کے مرکزی سٹیشن سے بمشکل نصف کلومیٹر کے فاصلے پر ’ہوینی سٹراٹ‘ یعنی ڈائمنڈ سٹریٹ ہے۔محض دو مربع کلومیٹر کے اس علاقے میں ہر روز اربوں روپے کے ہیروں کے سودے ہوتے ہیں۔تقریباً تیس یا چالیس برس قبل یہاں ہیروں کے بیشتر تاجر یہودی ہوا کرتے تھے لیکن اب یہاں مہتا، گاندھی اور پٹیل جیسے نام عام ہیں اور اس سڑک پر گجراتی زبان بھی سنائی دیتی ہے۔’اینٹورپ انڈین ایسوسی ایشن‘ کے صدر میہل کوٹھاری کہتے ہیں: ’بھارتی ہونے کے ناطے مجھے فخر ہوتا ہے کہ نہ صرف بزنس میں ہم نے کامیابی حاصل کی ہے بلکہ معاشرتی طور پر بھی اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ کسی کے لیے مواقع میں کمی نہیں ہوئی ہے۔۔۔ بزنس میں صحت مند مسابقت بڑھی ہے۔ہیروں کے تاجر منسکھ پٹیل کہتے ہیں کہ اب اینٹورپ کے تقریباً 70 فیصد ہیروں کے تاجر بھارتی ہیں۔ابتدا میں اینٹورپ پہنچنے والے بیشتر بھارتی تاجروں کا تعلق گجرات سے تھا۔ ان میں سے بھی بیشتر لوگ پالن پور کے رہنے والے تھے جنھیں سورت شہر میں ہیروں کی پالش اور کٹنگ کا اچھا تجربہ حاصل تھا۔ انھی خوبیوں کے سبب وہ اچھے پیسے بچا لیتے تھے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خرچ کم اور منافع زیادہ اور اس طرح آہستہ آہستہ یہاں کے یہودی تاجر غائب ہونے لگے۔ہیروں کی ایک بڑی کمپنی ’یورو سٹار ڈائمنڈز‘ کے چیئرمین کوشک مہتا کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے یہاں خود بھی پیسہ کمایا اور دوسروں کو بھی کمانے کا موقع دیا۔‘لیکن ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اس سے یہودی برادری پراثر نہیں پڑا؟ تو ان کا کہنا تھا: ’ہیروں کے کاروبار کا کیک تو اتنا ہی بڑا ہے۔

مزید پڑھئے:سمارٹ فون کے ذریعے کینسر کی تشخیص

کیک تو بڑا نہیں کیا جا سکتا نا۔‘اگرچہ دیکھنے سے ایسا نہ لگتا ہو لیکن یہودی تاجروں پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھیں تجارت کرنے کے طور طریقوں کو بدلنا پڑا اور اب تو یہودی تاجروں کی نئی نسل اس کاروبار سے دور ہوتی جا رہی ہے۔’ونڈیم‘ نام کی ایک بڑی کمپنی کے ڈائریکٹر گانریز اسرائیل میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انھیں لگتا ہے کہ بھارتی تاجروں نے اس کاروبار کو فائدہ ہی پہنچایا ہے۔وہ کہتے ہیں: ’ہندوستانی اس کاروبار میں بہت سے نت نئےطریقے لے کر آئے۔ بھارتی برادری اینٹورپ کے لیے بڑی نعمت ہے۔‘ہر برس اینٹورپ میں تقریباً 23 کروڑ قیراط ہیروں کے سودے ہوتے ہیں۔ بیلجیم کی سالانہ برآمدات میں ہیروں کا حصہ تقریباً پانچ فیصد ہے۔ ظاہر ہے یہ کاروبار بیلجیم کے لیے بہت اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…