ناروے (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سالانہ پروگرام میں ایوارڈ دے گی ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدس گلبرٹ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ فلسطین میں کی گئی خدمات کے صلے میں کیا گیا ہے جہاں پر انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فلسطینی مسلمانوں کی جان بچائی اور اسرائیلی مظالم کا پردہ دنیا کے سامنے چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدس گلبرٹ نے جس دلیرانہ انداز میں جنگ کے دوران شفاء اسپتال فلسطین میں لوگوں کی جان بچائی وہ قابل تعریف ہے اور مدس گلبرٹ ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے سفیر چوہدری عبدالحمید وڑائچ ہوں گے اور مقررین یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔