اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا بھارتی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مطالبہ

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

ممبئی(نیوزڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھارتی مسلمانوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار ”سمانا“ میں تنظیم نے بھارتی مسلمانوں کے حق رائے دہی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کو ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کی تعلیمی اور صحت کی صورتحال کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم نے مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے رہنماو¿ں اکبر الدین اویسی اور اسدالدین اویسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر مسلمانوں کو ورغلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اگر مسلمان اس طرح کی سیاست کرتے رہے تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوا اس لیے اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…