جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ایک وقت میں 8 مردوں سے شادیاں رچانے والی امریکی خاتون گر فتا ر

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف معاشروں میں مردوں کا ایک سے زائد شادیاں کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں لیکن ایک امریکی خاتون کی پاکستان کے شہری سمیت درجن بھر کے قریب شادیوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ لیانا بارینٹوس نے سب سے پہلی شادی نومبر1999 میں محمد جربریل نامی شخص کے ساتھ کی جب کہ اس کی آخری شادی مارچ 2010 میں کیتا نامی شخص کے ساتھ منظر عام پر آئی۔ لیانا کی شادیوں کے حوالے سے 2002 کا سال نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال اس نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی سمیت 6 مردوں کے ساتھ شادیاں رچائیں۔ 10 شوہروں میں مصر، ترکی، جارجیا، مالی اور چیکو سلواکیا کے مرد بھی شامل ہیں۔ 2002 میں 6 مردوں کے ساتھ شادی سے قبل لیانا 2 مردوں کی بیوی تھی اور پھر 6 شادیاں کرنے کے بعد بیک وقت 8 مردوں کی بیوی بن گئی۔جب پولیس کو شادیوں کی دلدادہ خاتون کے بارے معلوم ہوا تو اسے امریکی شہر نیویارک کی برونکس کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ لیانا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں غیر فطری طور پر متعدد شادیاں رچانے کے جرم میں اسے 4 برس قید کی سزا سنائی گئی۔امریکی پراسیکیورٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق لیانا نے 2001 میں بنگلا دیشی نڑاد حبیب الرحمان کے ساتھ شادی کی،

مزید پڑھئے:بھارت میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10زخمی

فرروی 2002 میں ڈیوٹ کوریٹزی کے ساتھ ، اس کےایک ماہ بعد ڈوران کوکٹیپ، مارچ 2002 میں علیا اسکندر بھاریلاو¿، چند روز بعد فاختانگ دزینالدزی، جولائی میں پاکستانی نڑاد رشید راجپوت اور پھر خابرخوربالدزی نامی شخص کے ساتھ شادی کی۔واضح رہے کہ 2007 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب 26 سالہ ایونیس لیوبیز نے 10 مردوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں شادیاں رچا رکھی تھیں۔ ایونیس لیوبیز نے سنہ 2002 سے 2006 کے دوران 18 ہزار ڈالر فی کس کے عوض متعدد شادیاں کی تھیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…