ماسکو (نیوز ڈیسک)روس کی معروف سرخ جامع مسجد کو 95 سال بعد نمازیوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔روسی شہر تومسک میں واقع سرخ جامع مسجد 1901 میں بنائی گئی تھی تاہم اسے 1920 میں نمازیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مسجد میں کچھ عرصہ تک ریسٹورنٹ بھی قائم کیا گیا تھا۔ 2002سے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔مسجد کو کھولنے کے موقع پر تومسک کے گورنر اور چیچن ریپبلک کے مفتی بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ شرکا نے 95سال بعد اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی۔