ریاض(نیوزڈیسک) یمن میں حوثی قبائل کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں لڑنے والی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری آپریشن میں فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا انتظار کررہے ہیں۔ریاض میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان عرب اتحادی افواج بریگیڈئر احمد عصری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانے سے یمن میں سعودی عرب کے اتحادی کے طور پر شمولیت کی درخواست پر پاکستانی حکومت کے سرکاری مو¿قف کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل فوجیں پاکستانی افواج کی طرح تربیت یافتہ ہے۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا کہ وہ آپریشن میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں اور پاکستانی فوج کے اس جنگ میں اتحادی کے طور پر شریک ہونے سے اس جنگ کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔پاکستانی سرکاری حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے حوثی قبائل کے خلاف یمن میں جاری لڑائی میں فوجی اتحاد کا حصہ بنے کی درخواست کی ہے۔جبکہ گزشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے ایک مشترکہ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں حکومت کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا کہا گیا ہے۔ادھر صنعا میں حوثی قبائل پر اتحادی افواج کے حملے جاری ہیں جبکہ ہادی فورسز اورحوثی قبائل کے درمیان جنگ میں بھی شدت آتی جارہی ہے۔
پاکستانی حکومت کے موقف کا انتظار ہے،عرب اتحادافواج
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں