اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر امریکی جوہری ڈیل کے حوالے سے ایران پر بھروسہ نہیں کرتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این بی سی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر امریکی یہ بھروسہ نہیں کرتے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام بند کرنے کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری کرے گا اور ایٹم بم نہیں بنائے گا۔ سروے میں آدھے سے زیادہ افراد کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکہ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ 68 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ایران جوہدری معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا یا ایران کی جانب سے پاسداری کا امکان نہیں ہے جبکہ 25 فیصد کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی پاسداری کا امکان ہے۔
مزید پڑھئے:چین کا جدید راکٹ لانگ مارچ فائیو کا تجربہ