اسلام آباد(نیوز ڈیسک)داعش نے اپنے زخمی جنگجوﺅں کے علاج سے انکار پر 10 ڈاکٹروں کو قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے لڑائی میں زخمی ہونے والے جنگجوﺅں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے یہ کہہ کر انکا کردیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کا علاج نہیں کرتے جس کے بعد داعش نے عراقی شہرل موصل کے قریب ان ڈاکٹروں کے سروں میں گولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔داعش کی جانب سے ڈاکٹروں کو قتل کیے جانے کے بعد اس بربریت کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جب کہ داعش نے بعض علاقوں میں اسپتال مکمل طور پر خالی کرادیئے ہیں اور وہاں صرف زخمی جنگجو ہی زیر علاج ہیں۔