اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک متنازعہ ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر احمد الخطیب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر امحمد آل الشیخ کو نیا وزیر صحت مقرر کیا ہے۔ آل الشیخ کو کابینہ میں وزیر مملکت کا اضافہ چارج بھی سونپا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا میں ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر احمد الخطیب کو ایک عام شہری کے ساتھ بدکلامی کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
دیا
شہری سے بدکلامی پر سعودی وزیر صحت برطرف ڈاکٹر امحمد آل الشیخ نئے وزیر صحت مقرر
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں