اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سرکردہ شیعہ عالم دین اور عرب اسلامی کونسل کے سیکرٹری جنرل السید محمد علی الحسینی نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف حکومت وقت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر جہاد ’واجب‘ قرار دیا ہے۔معروف عرب اخبار”الرائے“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علامہ الحسینی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اور عرب دنیا میں فساد فی الارض کے مرتکب عناصر کے خلاف جنگ فرض ہے اور یہ عالم اسلام کا اجتماعی قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کا یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی ہی امن و استحکام کی ضامن ہوسکتی ہے۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ حوثیوں نے ایک منتخب حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے ملک میں فساد برپا کیا ہے۔ عالم اسلام اور عرب دنیا کی طرف سے حوثیوں کی بغاوت کے خلاف سخت رد عمل فطری بات ہے۔
مزید پڑھئے:بھارت جنگی جنون میں مبتلا، مقامی طور پر تیارکردہ آبدوز سکورپیئن پانی میں اتار دی