اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے یمن میں متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے روزانہ چند گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ متاثرہ علاقوں میں طبی اور دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے یمن سے متعلق ڈائریکٹر یوھانس فاڈیر کلاﺅ نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی بحالی کی فوری ضرورت ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فریقین چند گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ امدادی کاموں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا سکے۔