بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن 2016ء کا صدارتی انتخاب لڑیں گی

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلری کلنٹن 2016ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اتوار کو باضابطہ اعلان کریں گی۔سابق امریکی وزیر خارجہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کریں گی، ساتھ ہی سماجی میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری ہوگا۔ یہ بات ہیلری کلنٹن کے قریبی ذرائع نے جمعے کو اخبارات کو بتائی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اعلان کے بعد وہ ا±ن ریاستوں کے دورے پر روانہ ہوں گی، جہاں انتخابات میں سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوتا ہے، جن میں آئیوا اور ہیمپشائر شامل ہیں۔ہیلری کلنٹن دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑیں گی۔ ا±نھوں نے سنہ 2008 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا، جب پارٹی نے براک اوباما کو نامزد کیا اور وہ صدر منتخب ہوئے۔توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس بار ڈیموکریٹ پارٹی ہیلری کلنٹن کو امیدوار نامزد کرے گی۔ایک حالیہ گیلپ پول میں بتایا گیا ہے کہ جائزے میں شامل 50 فی صد افراد نے ا±ن کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، جب کہ صرف 39 فی صد نے ا±ن کو ناپسند کیا ہے۔ یہ کسی ممکنہ امیدوار کے لیے پسندیدگی کی بڑی شرح ہے۔منتخب ہونے کی صورت میں، سابقہ خاتونِ اول ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…