ریاض(نیوزڈیسک )سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں جاری آپریشن میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔سعودی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم یمن میں جاری آپریشن میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں تاہم پاکستانی فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے مو¿قف کا انتظار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا اور یمن میں جاری جنگ میں پاک فوج کی شمولیت سے اس جنگ کو تقویت مل سکتی ہے تاہم پاکستان نے عرب اتحاد میں شمولیت کے لیے تاحال اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فوج نے یمن میں جاری لڑائی کے لیے پاکستان سے عسکری تعاون مانگا ہے جب کہ پارلیمنٹ یمن میں جنگ کا حصہ نہ بننے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرچکی ہے۔