تہران (نیوزڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ معصوم یمنی شہریوں کا قتل عام سنگین ج±رم ہے، سعودی عرب کے حملوں اور نسل ک±شی پرعالمی عدالتوں میں مقدمے چلائے جاسکتے ہیں۔مسئلہ یمن پر ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے خاموشی توڑ دی، ایرانی ٹی وی پر خطاب میں خامنہ ای نے کہا ہے کہ یمن کے شہریوں پر سعودی حملے سنگین ج±رم ہے، سعودی عرب کی طرف سے یمن پر حملوں اور نسل ک±شی کیخلاف عالمی عدالتوں میں مقدمے چلائے جاسکتے ہیں، سعودی عرب کی جارحیت سنگین غلطی ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ نیوکلئیر معاہدہ اس بات کی گارنٹی نہیں کہ جون تک مکمل سمجھوتہ ہوجائے، ایران پر سے مرحلہ وار پابندیوں کا خاتمہ قابل قبول نہیں، نگرانی کے بہانے فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے سکتے، تاہم نیو کلئیر مذاکرات کاروں کی حمایت کرتے رہیں گے۔