ریاض (نیوزڈیسک ) سعودی عرب کی آئل پیداوار مارچ میں 1 کروڑ بیرل یومیہ سے تجاوز کرگئی۔ وزیر تیل علی النعیمی نے بتایا کہ مارچ میں اوسط پیداوار 1 کروڑ 3 لاکھ بیرل یومیہ رہی جو فروری سے 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ زیادہ اور ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سے پہلے کا ریکارڈ 1980 کا تھا جب سعودی پیداوار 1 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار بیرل تک پہنچی تھی۔ سعودی وزیر تیل نے امید ظاہر کی کہ پیداوار 1 کروڑ بیرل کے قریب رہے گی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل قیمتوں میں بہتری کے لئے مدد کرنے کو تیار ہے۔