جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت محنت نے نطاقات کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد موخر کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت نجی اداروں اور کمپنیوں میں سعودائزیشن کی نئی شرح کے فیصلے پر عملدرآمد فی الحال موخر رہے گا۔ وزارت محنت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودائزیشن کی نئی شرح کے فیصلے پر عملدرآمد یکم رجب سے ہونا چاہیے تھا۔ وزیر محنت انجینئر عادل فقیہ نے کہا ہے کہ پہلے
لیبر مارکیٹ کی حقیقی ضرورتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئی شرح پر عملدرآمد سے پہلے نئی شرح کے لئے کمپنیوں کی استعداد اور نئے فیصلے کی روح کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کیا جرہا ہے۔نطاقات کا تیسرا مرحلہ لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن کی اضافے پر مشتمل ہے۔ چاہتے ہیں کہ سعودی نوجوانوں اور نجی کمپنی کے درمیان مثبت اور تعمیری تعلق قائم ہوجس کے تحت دونوں فریق اپنے مفادات کے بہتر طریقے سے حاصل کرسکیں، وزیر محنت نے کہا وزارت نجی شعبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس کے تعاون سے نطاقات پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ نجی شعبے کے تعاون سے سعودائزیشن کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے سعودائزیشن 7 فیصد متجاوز نہ تھی۔ نطاقات پروگرام کے باعث اس وقت نجی کمپنیوں میں 16 لاکھ سعودی نوجوان اور خواتین کام کررہی ہیں۔ اس پروگرام سے نجی شعبے میں کام کرنے والے شہریوں کی کم سے کم تنخواہوں کی حد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے شہریوں کی کم سے کم حد 3 ہزار ریال سے کم تھی انہوں نے واضح کیا کہ نطاقات پروگرام کا تیسرا مرحلہ تبدیلی کا حامل ہے۔ جس میں ماہرین نے لیبر مارکیٹ کی حقیقی ضرورتوں کے علاوہ سعودائزیشن کی شرح تیز مارکیٹ کے مالی اضافوں کا تخمینہ لگا کر مرتب کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے میں سعودائزیشن کی موجودہ شرح کم سے کم رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نطاقات پروگرام کے تیسرے مرحلے کی منظوری سعودی کابینہ نے دی تھی اور اس کا نفاذ سال رواں کے ماہ رجب سے ہونا تھا۔