پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدر کا داماد بھی پارلیمانی انتخابات میں امیدوار

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کے اسلام پسند صدر رجب طیب ایردوآن کے خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے سیاست میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چند ہفتے قبل صدر کی صاحبزادی کے انتخابات میں حصہ لینے کے چرچے تھے اور اب معلوم ہوا ہے کہ ان کے ایک داماد بھی حکمراں جماعت ”انصاف وترقی “[آق] کی ٹکٹ پر آئندہ جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز ”آق“ کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر طیب ایردوآن کے ایک داماد بیرات البیرق کا نام بھی شامل ہے۔ پارلیمنٹ کی 550 نشستوں میں سے ایک پر انہیں بھی الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا۔خیال رہے کہ البیرق اور صدر ایردوآن کی صاحبزادی اسراء ایردوآن جون 2004ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حال ہی میں ذرائع ابلاغ نے یہ خبریں بھی دی تھیں کہ صدر ترکی کی کابیبنہ میں البیرق کو بھی وزارت سونپی جا رہی ہے تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں موجودہ وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو وسطی ترکی کے قونیا شہر سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…