پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکارمظاہرین کومنشترکرنے کےلئے ڈرون سے مرچیں پھینکے گی

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بھارت کے شہر لکھنوکی پولیس مشتعل مظاہرین کے خلاف مرچوں کا چھڑکاو کرنے والے ڈرون استعمال کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کے مطابق لکھنو پولیس کی جانب سے خریدے گئے ڈرون دو کلو گرام وزن اٹھا سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ یاشسوی یادو کا کہنا تھا کہ ”ہم مشتعل مظاہرین کو ان ڈرونز کے ذریعے مرچوں کا سپرے پھینک کر کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں“۔ ایس پی یادو کا مزید کہنا تھا کہ یہ طریقہ لاٹھی چارج سے ’کم ناگوار‘ ہو گا اور پولیس کو امید ہے کہ اس سے زیادہ موثر بھی ثابت ہو گا۔اخبار کے مطابق اتر پردیش کے دیگر علاقوں میں ڈرونز کا استعمال فضائی سرویلنس کیلئے کیا جاتا ہے تاہم ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے اس کا استعمال پہلی بار ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر خبر عام ہونے پر کچھ لوگوں نے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم میں شامل افراد ان ڈرونز کو مار گرانے کی کوشش کریں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ اس منصوبے پر ’مزید غور‘ کرنا چاہئے کیونکہ کسی کو مرچوں کے سپرے سے ٹارگٹ کرنے کیلئے ڈرون کو کافی نیچا اڑنا پڑے گا جس کے باعث یہ تباہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھئے:برطانیہ میں بھی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع

ایک شخص کا کہنا تھا کہ’ کیا ہجوم پر، چاہے وہ مشتعل ہی کیوں نہ ہو، مرچوں کا سپرے پھینکنا قانون کے دائرے میں آتا ہے؟ یہ سپرے علاقے میں رہنے والے دیگر لوگوں کو اور راہگیروں کو بھی متاثر کرے گا جو کسی بے قابو ہجوم کا حصہ نہیں ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…