اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے حملے جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساحلی شہرعدن پر کنٹرول کیلئے باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان کئی روز سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ عدن کے علاوہ صنعا، صعدہ، الحدیدہ اور تعز میں بھی گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ادھرصوبے حضرموت میں القاعدہ جنگجوو¿ں نے قبضہ کر لیا ہے۔ یمن کے علاقے مارب میں مقامی قبائل نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ شہرمیں غذائی اشیاء اور پانی کی شدید قلت ہے۔ اب تک ساڑھے تین لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ادھر ریڈ کراس کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر دارالحکومت صنعا پہنچ گیا تاہم شدید لڑائی کے باعث دیگر شہروں میں امدادی سامان نا پہنچ سکا۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے صورت میں یمن میں حالات بگڑ سکتے ہیں۔
یمن: سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی بمباری جاری، سینکڑوں افراد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































