اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں عربوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں نہ صرف مدد ملے گی، بلکہ عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت بھی بند ہوگی، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کے سلامتی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔