جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ڈرائیور نے برطانیہ میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایک مسافر کو اس کا نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کردیا جس میں 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ تھے اور ان کی قیمت پاکستانی 15 لاکھ روپے ہے۔

برمنگھم کے قریب واقعے قصبے والسال ٹرین اسٹیشن پر جب پاکستانی ڈرائیور محمد نثار نے ایک مسافر کو چھوڑا تو وہ جلد بازی میں گاڑی سے اتر کر اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگیا اور اس دوران وہ اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں ہی بھول بیٹھا جس میں 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ سمیت دیگر سامان بھی موجود تھا۔

برطانوی شہری کے مطابق جب اسے اپنا بیگ یاد آیا تو وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہوا کیونکہ بیگ میں اس کی خطیر رقم موجود تھی جسے اس  نے 9 سال کے دوران جمع کی تھی جس کے کھونے سے اس کا کاروبار بھی تبا ہوسکتا تھا۔ برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ جب وہ واپس ٹیکسی اسٹینڈ کی جانب پلٹا تو محمد نثار نامی ڈرائیور وہاں اس کا منتظر تھا جس نے اسے بیگ صحیح سلامت لوٹا دیا۔

مزید پڑھئے:حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ

برطانوی شہری نے ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی ایمانداری کے بدلے میں انعامی رقم دی اور اسے اہل خانہ سمیت اپنے گھر بھی مدعو کیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اس پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے پہلے بھی ایک مسافر کو 150 پاؤنڈ اس کے گھر واپس کرکے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…