جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

مطاف کا توسیعی منصوبہ رمضان سے قبل مکمل ہو جائے گا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مطاف کے توسیعی منصوبے کا 73 فیصد حصہ مکمل کرلیا ہے۔ ان دونوں توسیعی منصوبوں کا تیسرا اور آخری مرحلہ زیر تکمیل ہے،رمضان المبارک سے پہلے ہی یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ رمضان کی آمد میں 74 دن باقی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ماتحت پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سلطان القرشی نے بتایا کہ تعمیرات کا کام شاہ فہد توسیعی منصوبے کی پہلی منزل کی سطح اور باب الملک عبدالعزیز تک آچکا ہے۔ زمینی منزل میں پہلی منزل کے ستونوں کا کام جاری ہے۔ باب الملک عبدالعزیز کے علاقے میں کنکریٹ کے چبوترے تیار کئے جارہے ہیں۔ صحت کے منزل 60 فیصد تیار ہوچکی ہے، چھتوں کا کام 50 فیصد تک ہوچکا ہے۔ زمینی منزل 37 فیصد تیار ہوچکی ہے۔ پہلی منزل پر ستونوں کا کام 9 فیصد ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال رواں کے شروع میں دوسرے مرحلے کی تزئین و تحسین کے کام بھی انجام دئیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…