صنعا(نیوزڈیسک )یمن کی اندرونی صورت حال روزبروزابترہوتی جا رہی ہے، یمن کے دارالحکومت صنعاء عرب اتحاد کی بمباری رات بھرہوتی رہی ، مکلا میں سرکاری فوج اورحوثی باغیوں میں زبردست جھڑپیں ہوئیںتاہم اب بھی عدن میں سرکاری فوج کا کنٹرول قائم ہے۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتھاد کی بمباری گیارہویں روزبھی جاری رہی ، عدم میں باغی پیش قدمی نہیں کرپارہے ہیں جبکہ دارالحکومت صنعاء کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رات بھر شہر میں فضائی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری طرف شہر مکلا میں بھی باغیوں اورسرکاری فوج کے درمیان جھڑپیںجاری ہیں۔ مسئلہ یمن پرتبادلہ خیال کے لیے ایران کے صدرحسن روحانی نے ترک صدرکو دورے کی دعوت دی ہے، منگل کورجب طیب اردوان تہران جائیں گے۔ادھرریڈ کراس نے چوبیس گھنٹے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، تاکہ امدادی ٹیمیں انسانی بحران کی صورتحال سنبھال سکیں، زخمیوں تک طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے